امریکا پر بہروسہ نہیں کیا جاسکتا/مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ظریف


امریکا پر بہروسہ نہیں کیا جاسکتا/مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کاکہنا ہے کہ امریکا نے جوہری معاہدے سے دستبردار ہوکر ثابت کردیا ہے کہ وہ قابل اعتماد نہیں اور ایران کو امریکہ کے ساتھ گفتگو کا کوئی شوق بھی نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جوہری معاہدے سے خارج ہوکر ثابت کردیا ہے کہ وہ مذاکرات کے سلسلے میں قابل اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکا کے ساتھ بات چیت کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے سن 1955 کے مودت معاہدے سے امریکا کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی بات کرتا رہتا ہے حالانکہ امریکا حال ہی میں ایران اور امریکہ کے ساتھ واحد معاہدے سے بھی خارج ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کردار سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، امریکا اور اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

ظریف نے کہا کہ ہم مشترکہ جوہری معاہدے پر قائم ہیں اور اگر دوسرے فریقوں نے اس پر عمل کیا تو ایران کا عمل بھی جاری رہےگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری