ایرانی صدرحسن روحانی کی عادل عبدالمہدی کووزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد


ایرانی صدرحسن روحانی کی عادل عبدالمہدی کووزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عادل عبدالمہدی کوعراق کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے قریبی تعاون کو مزید فروغ ملے گا.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر حسن روحانی نے عادل عبدالمہدی کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح بالخصوص نئے دور میں عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

ایرانی صدر نے امید کا اظہار کیا کہ عادل عبدالمہدی کے وزرات عظمی دور میں ایران اور عراق جن کے درمیان مضبوط اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی مشترکات ہیں، کے تعاون میں نئے باب کا آغاز ہوگا.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری