ایران کا رواں سال 3سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان


ایران کا رواں سال 3سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلائی ریسرچ ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران رواں سال3سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلائی ریسرچ ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران رواں سال3سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گا۔

خلائی ریسرچ ادارے کے سربراہ مرتضی براری نے گزشتہ روز امیر کبیر یونیورسٹی میں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران رواں سال3سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کے لئے قانونی لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

براری نے کہا کہ ایران کی صنعتی شریف اور امیرکبیر یونیورسٹیوں میں ملکی سطح پر تیار کئے جانے والے "دوستی، پیام اور ناہید1"  نامی سیٹلائٹس بہت جلد خلا میں بھیجے جائیں گے.

واضح رہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشہ سالوں کے دوران کئی سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری