ایرانی پارلیمنٹ میں سی ایف ٹی میں ایران کی شمولیت کا بل منظور


ایرانی پارلیمنٹ میں سی ایف ٹی میں ایران کی شمولیت کا بل منظور

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے انسداد مالی معاونت برائے دہشتگردی کے عالمی معاہدے (CFT) میں ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے دہشتگردی کے لئے انسداد مالی معاونت کے عالمی معاہدے (CFT) میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ نےگزشتہ روز اتوار کو انسداد مالی معاونت برائے دہشتگردی کے عالمی معاہدے (CFT) میں ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری دے دی ہے.

تفصیلات کے مطابق، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس آن منی لانڈرنگ ایک عالمی ادارہ ہے جو جی-سیون ممالک (امریکا، برطانیہ کینیڈا،فرانس، اٹلی، جرمنی اور جاپان) کے ایما پر بنایا گیا ہے.

ایرانی پارلیمنٹ میں اتوار کے روز ہونے والی رائے شماری میں ایک سو بیس ارکان نے سی ایف ٹی میں شمولیت کے بل کی مخالفت میں اور ایک سو تینتالیس نے حق میں ووٹ دیئے۔ 

اس ادارے کا مقصد ان ممالک پر نظر رکھنا اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون نہیں کرتے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیے گئے دہشت گردوں کے ساتھ مالی تعاون کرتے ہیں.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری