پاک فوج کے سربراہ سے ترک سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال


پاک فوج کے سربراہ سے ترک سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ترک سفیراحسان مصطفیٰ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیراحسان مصطفیٰ کی ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن وامان اورسیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ترک سفیراحسان مصطفیٰ نے جی ایچ کی راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن وامان سمیت سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری