پاکستان میں کسی استعماری ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مجلس وحدت المسلمین


پاکستان میں کسی استعماری ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مجلس وحدت المسلمین

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ عالمی استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتی ہیں،کشمیر، فلسطین، اور یمن میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کی جانب سے نیاز حلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی استعماری ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ و سنی مل کر ملک میں موجود دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔

نیازحلیم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءوقارمہدی، راشد ربانی، فرید انصاری، سلیم سچوانی، پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد علی عزیز،جمال صدیقی، کاشف علی، سید امیرحسین، پاکستان عوامی تحریک کے ظفر اقبال قادری ، صدر کراچی پریس کلب احمد ملک،مذہبی اسکالرمولانامنظر الحق تھانوی،علامہ سجاد شبیر،مقدس کاظمی سجادہ نشین بری امام ،مرزا یو سف حسین ،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی، علی حسین نقوی،علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن ،ناصر حسینی سمیت دیگر نے شر کت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری