سی پیک منصوبوں پر 10ہزار چینی اور 65 ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں


سی پیک منصوبوں پر 10ہزار چینی اور 65 ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر 10ہزار چینی اور 65 ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سی پیک ذرائع کے حوالے سے بتایاہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے ٗسی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہاہے۔

 چینی 34 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے حوالے سے شروع کئے گئے بیشترمنصوبوں پرخرچ کررہاہے اوران منصوبوں میں اکثر تکمیل کے مرحلے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری