پاکستان کاآئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ


پاکستان کاآئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان نےآئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کو باقاعدہ درخواست سال کے آخر میں کی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا پروگرام مالی ضروریات کے علاوہ بین الاقومی اداروں کے سامنے پاکستان کی ساکھ بھی بہتر بنائے گا۔حکومت کو اس سال کے دوران اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 سے 9 ارب ڈالر درکار ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نےعالمی مالیاتی فنڈ سےرجوع کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے، اور باقاعدہ درخواست اس سال کے آخر تک کی جائےگی، جبکہ آئی ایم ایف پاکستان کو پروگرام دینے میں آمادگی کا اظہار کر چکا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری