ترکی کا آئی ایم ایف کے باب کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا اعلان


ترکی کا آئی ایم ایف کے باب کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی نے آئی ایم ایف سے قرضے کا رجسٹرڈ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ترک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  صدر طیب اردغان نے اپنی جماعت کے 27 ویں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کا اقتصادی اشاریہ بہت سے ممالک سے زیادہ اچھی سطح پر ہے اس لیے عالمی مالیاتی فنڈز کے کھاتے کا رجسٹر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا۔

صدر طیب اردغان کا مزید کہنا تھا کہ ترک معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہو چکی ہے اور اب ترکی کو آئی ایم ایف سے قرضہ لینے یا کسی قسم کی تکنیکی امداد کی ضرورت ہی نہیں رہی ہے۔ یہ قوم کے اعتماد اور پوری حکومتی ٹیم کی مشترکہ اور انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نےآئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کو باقاعدہ درخواست سال کے آخر میں کی جائے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے پاکستانی حکمرانوں کو ترکی سے کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری