مقبوضہ کشمیرمیں بھارت انسانی حقوق پامال کررہا ہے، ملیحہ لودھی


مقبوضہ کشمیرمیں بھارت انسانی حقوق پامال کررہا ہے، ملیحہ لودھی

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے عالمی برادری ٹھوس، بامعنی اقدامات کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں منظم اندازمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

 اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے کشمیرسمیت تمام تنازعات کا مذاکرات سے حل چاہتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ تنازعات کے خاتمے کے لیے بات چیت کےعمل سے کترایا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل ایجنڈے پرکشمیرسب سے پرانا تصفیہ طلب مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرتاحال عمل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنررپورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو بےنقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کوحل کرنا ضروری ہے جبکہ طویل غیرحل شدہ تنازعات، لاقانونیت جیسےعوامل کا خاتمہ کیا جائے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے اپنی سرزمین کودہشت گرد گروپوں سے پاک کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے مسئلہ کشمیراورفلسطین کا حال ضروری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری