وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی خسروبختیار سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال


وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی خسروبختیار سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی خسرو بختیارسے ملاقات میں جی بی میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی خسرو بختیار نے حفیظ الرحمن کوباور کرایا  کہ گلگت بلتستان سی پیک سے زیادہ فوائد حاصل کرے گا۔

مقامی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سماجی اوراقتصادی ترقی میں گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانا چاہتی ہے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک سے زیادہ فوائد حاصل کرے گا اور یہ منصوبہ علاقے میں خوشحالی لائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا گلگت بلتستان کو ترقیاتی اسکیموں کے لیے رواں سال 15 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت اسکردو شاہراہ منصوبے کی منظوری پروفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا جس سے 9 گھنٹوں کا سفرکم ہوکر دو گھنٹے رہ جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی کا کہنا تھا کہ سی پیک ٹیسٹ میچ ہے، گذشتہ حکومت ٹی20 سمجھتی رہی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری