بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ،5اہلکار زخمی


بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ،5اہلکار زخمی

صوبہ بلوچستان میں گلستان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گلستان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ شفقت انور کا کہنا ہے کہ پیر کی رات گلستان کے علاقے عبدالرحمن زئی بازار میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں5سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

 انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ایف سی، پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کافی فعال ہیں اور آئے روز اس قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان سے ملحقہ سرحدیں سیل نہیں کی جاتیں تب تک دہشت گردی ہوتی رہے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری