جنوبی اور مشرقی افغانستان میں فورسز پر طالبان کے حملے درجنوں اہلکار ہلاک


جنوبی اور مشرقی افغانستان میں فورسز پر طالبان کے حملے درجنوں اہلکار ہلاک

جنوبی اور مشرقی افغانستان میں طالبان کے مسلح افراد نے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں پارلیمانی انتخابات قریب آتے ہی طالبان کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے مسلح جنگجووں نے صوبہ ''فاریاب''، ''قندھار''، اور ''وردک'' میں سیکیورٹی فورسز کے چک پوسٹوں پر حملے کئے ہیں جس میں درجنوں افغان اہلکار ہلاک ہوئے۔

صوبہ فاریاب

صوبہ فاریاب کے حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے ایک چک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے 10 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا۔

فاریاب صوبائی کونسل کے رکن «طاهر رحمانی» کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات طالبان نے ''پشتون کوٹ'' میں متعدد چک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان فورسز کے 20 اہلکار مارے گئے۔

صوبہ قندھار

صوبہ قندھار میں صوبائی کونسل کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ارغستان نامی شہر کے مضافات میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

قندھار پولیس کمانڈر کے ترجمان «ضیا درانی» کا کہنا ہے کہ جہانگیر نامی علاقے میں طالبان نے پولیس مرکز پر حملہ کیا جس میں 8 اہلکار مارے گئے جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے۔

صوبہ وردک

طالبان نے گزشتہ شب سیدآباد نامی شہرمیں افغان فورسز پر حملہ کرکے 6اہلکاروں کو ہلاک کیا، صوبائی کونسل کے رکن «شریف‌الله هوتک» کا کہنا ہے کہ سید آباد پر طالبان نے قبضہ کرکے حکومت کو مکمل طور پر بے دخل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کابل حکام نے سیدآباد پر طالبان کے قبضے کے بارے میں کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری