روپے کی قدرمیں کمی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 136 روپے کا ہوگیا


روپے کی قدرمیں کمی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 136 روپے کا ہوگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں 11 روپے 70 پیسے کے اضافے کے ساتھ ڈالر 136 روپے کا ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں کافی غیریقینی کی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج لینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے فوری مذاکرات کی منظوری بھی دے دی۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جاسکے اور جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سے قرض لینے کی رپورٹس کی تردید کرتے رہے تھے۔

واضح رہے کہ کل انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 25 پیسے کا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری