سعودی عرب عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی کمی کو پورا نہیں کرسکتا، ایرانی وزیر


سعودی عرب عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی کمی کو پورا نہیں کرسکتا، ایرانی وزیر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم کاکہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی کمی کو پورا نہیں کر سکتا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی کمی کو پورا نہیں کرسکتا۔

 واضح رہے کہ بن سلمان  نے کہا تھا سعودی عرب عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی کمی کو پورا کرے گا۔

بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بن سلمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک سے کہا ہے کہ وہ عالمی منڈیوں میں ایرانی تیل کی سپلائی میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اپنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کریں۔   

ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ کا کہنا ہے سعودی ولی عہد نے یہ بیان امریکی دباؤ کے تحت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مبالغہ آرائی سے ٹرمپ کو خوش کیا جا سکتا ہے لیکن تیل کی منڈی ایسے دعوؤں پر یقین نہیں کر سکتی۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کو تیل کی کمی پر تشویش لاحق ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت چھیاسی ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری