برطانیہ کا ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان


برطانیہ کا ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان

برطانوی سفیرکا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باجود دوطرفہ تجارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں برطانیہ کے نئے سفیر 'روب میکئر' نے گزشتہ روز صوبے یزد کے تاجر برادری سے ملاقات میں کہا پر امریکی پابندیوں کے باجود دوطرفہ تجارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

برطانوی سفیر نےمزید کہا کہ یورپی ممالک ایک موثر بینکنگ نظام کی تشکیل کے لئے پرعزم ہیں جس کا مقصد ایران کے ساتھ تجارت کو آسان بنانا ہے۔

ایران اور برطانیہ کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کی ترقی کے لئے مکمل پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری