ایرانی بحری بیڑا کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز


ایرانی بحری بیڑا کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

ایرانی بحریہ کے جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں جن کا پاک بحریہ نے پر جوش استقبال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا تین جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا امن و دوستی کا پیغام لے کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔

ایرانی بحریہ کے تین جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے ہیں جہاں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ان جہازوں کے عملے کا پر جوش استقبال کیا گیا۔، اس موقع پر کراچی میں مقیم ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ایرانی بحری بیڑے میں بوشہر، خنجر اور نیزہ نامی جہاز شامل ہیں۔

ایرانی بحریہ کے جہاز 3دنوں تک پاک نیوی کے مہمان رہیں گےاور پاکستانی بحریہ کے ساتھ ایک مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کا ایک بحری بیڑا چار دنوں تک ایران کی بندرگاہ بندرعباس پر لنگرانداز تھا اور اس نے ایرانی بحری بیڑوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں انجام دی تھیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری