"نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام" کے رجسٹریشن فارم جاری


"نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام" کے رجسٹریشن فارم جاری

نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام کے رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے’’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی” کے اعلان کے بعد رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پرجاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فارمز22 اکتوبرسے 21 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے، پہلے مرحلہ میں 7 اضلاع میں پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، اضلاع میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آ باد شامل ہیں۔

فارمزجمع کروانے کے لیے 250 روپے فیس بھی جمع کروانا ہوگی، فارم نادرا کے دفاتراور ڈی سی دفاتر میں جمع کروائے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزپانچ سالوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکیلیے ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘‘ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری