لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کون ہے؟


لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کون ہے؟

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر کیا گیا ہے اور جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے جو کہ خفیہ ایجنسی کے موجودہ سربراہ نوید مختار کے 25 اکتوبر کو ریٹائر ہونے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،عاصم منیر پاکستان ملٹری اکیڈمی یعنی پی ایم اے کے فارغ التحصیل نہیں بلکہ انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔انہیں مارچ 2018 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا ۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جن میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف کو لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔ 

انہوں نےسابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دور میں ملٹری انٹیلی ایجنس کے سربراہ رہے ہیں۔ انھوں نے بلوچستان میں ایک ڈویژن، جبکہ آپریشنل علاقوں میں بریگیڈ کمانڈ کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری