رواں سال66 ہزار غیرایرانی زائرین نے رضوی متبرک غذا کو تناول کیا


رواں سال66 ہزار غیرایرانی زائرین نے رضوی متبرک غذا کو تناول کیا

صحن غدیر کے مہمان سراء کے سربراہ نے کہا: اس سال ابتداء سے اب تک 66 ہزار سے زیادہ غیرایرانی زائرین نے رضوی متبرک غذا کو تناول کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،علی اصغر یزدانی ؛حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں صحن غدیر کے مہمان سراء کے سربراہ نےکہا: اس سال ابتداء سے اب تک تقریبا 24لاکھ 87 ہزار افراد نے حضرت کے صحن غدیر کے مہمان سراء کا کھانا تناول کیا کہ جن میں 66 ہزار زائرین غیرایرانی تھے۔
انہوں نے مہمان سراء کی ظرفیت میں اضافہ کے متعلق اشارہ کیا اور کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے صحن غدیر کے مہمان سراء میں کھانا پکانے کی ظرفیت ابتداء میں 10 ہزار افراد کی تھی لیکن اب تین ٹائم کھانے(ناشتہ، دوپہر کا کھانا، شام کا کھانا) کی ظرفیت 13 افراد تک پہنچ چکی ہے  کہ جن میں جدا جدا کیا جائے تو 7 ہزار دوپہر کا کھانا 5 ہزار افراد شام کا کھانا اور تقریبا ایک ہزار افراد ناشتہ تناول کرتے ہیں۔
یزدانی نے آستان قدس رضوی کی جانب سے ہرسال ماہ رمضان المبارک میں محرومین کو کھاناکھلائے جانے کی طرف اشارہ کیا اور کہا: گذشتہ سال ماہ رمضان المبارک میں پکے ہوئے  40 ہزار کھانے کے پیکٹس تیار کرکے محروم علاقوں میں تقسیم کیے گئے ، امسال بھی زائرسراء میں کھانا تناول کرنے کےعلاوہ روزانہ 10 ہزار کھانے کے پیکٹس محروم علاقوں میں تقسیم کیے گئے۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے صحن غدیر کے مہمان سراء کے سربراہ نے وضاحت کی: شب عاشوراور روزعاشور اس سال 16 اور 18 ہزار لوگوں  کو عزاداران امام حسین علیہ السلام میں سے امام خمینی ہال میں کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمان سراء کی جانب سے گذشتہ سال  ماہ صفر کے آخری عشرے میں پیدل آنے والے قافلوں کو 18 ہزار متبرک کھانے کے پیکٹس تقسیم ہوئے ، کہا: ہر جمعرات کوحضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمان سراء میں  ڈیڑھ ہزار کھانے تیار ہوتے ہیں اور مختلف شہروں کے محروم علاقوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں آستان قدس رضوی کی مدد کرنے والی کمیٹی  شہر مشہد کے اطراف کی مساجد میں غریبوں کو کھانا کھلا نے کا پروگرام رکھتی ہے  اورتمام مساجد کی لسٹ تیار کرکے سب کو کھانا پہنچاتی ہے ۔
انہوں نے اظہارخیال کیا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں صحن غدیر کے مہمان سراء کا آستان قدس رضوی کے محترم متولی کے حضور 20 جمادی الثانی 1438ھ میں افتتاح ہوا اور اب تک حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے بہت زیادہ مہمانوں کا میزبان رہا ہے۔حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے صحن غدیر کے مہمان سراء میں تقریبا 90 افراد رسمی طور پر کام کرنے والے موجود ہیں اور تقریبا 130 افراد مرد اور 80 خواتین رضاکارانہ طور پر کام کرتی ہیں ۔
یزدانی نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے صحن غدیر کے مہمان سراء میں کھانا پکانے کے متعلق اشارہ کیا اور کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمان سراء میں متبرک کھانے بنانے کے لیے گیس اور بخار سے استفادہ کیا جاتا ہے  اور کھانے مکینکی اور صنعتی طور پر بنائے جاتے ہیں تاکہ متبرک غذا تیار ہونے میں جلدی اور زائرین کو بہتر اور اچھی کیفیت کے ساتھ پیش کی جاسکے۔
انہوں نے کہا:حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے مہمان سراء میں  صنعتی طور پر پکنے والی غذا اچھی اور بہتر ہوتی ہے ایرانی چاول ٹوٹتے نہیں ہیں اور سالن پکانے کی 24 قسم کے  بخار سے بنائے جاتے ہیں اور یہاں بہترین طریقے سے بنانے کے اسباب و امکانات موجود ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری