ایران 12 منٹ سے کم وقت میں مشرق وسطی کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، میجر جنرل محمد علی جعفری


ایران 12 منٹ سے کم وقت میں مشرق وسطی کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، میجر جنرل محمد علی جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ شام اور عراق کی جنگ کے بعد مزاحمتی محاذ مزید طاقتور ہوا ہے اور مزاحمتی محاذ کے حوالے سے کسی بھی طور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل محمد علی جعفری نےکہا کہ ٹرمپ کے بقول اگر ماضی میں ایران 12 منٹ میں مشرق وسطی کے دفاع کی صلاحیت رکھتا تھا آج اس مدت میں مزید کمی آئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران اپنی سلامتی کو خطرے میں دیکھے تو وہ ان خطرات کا سرحدوں سے باہر جواب دینے کے لئے ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا.

 ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نےامریکی پابندیوں سے متعلق کہا کہ یہ پابندیاں معمول کی بات ہیں اور ہم اس کے عادی ہیں. اور ایران قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک جو بہت قریب ہے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری