سندھ: زائرین سے اظہار ہمدردی کے لئے مختلف اضلاع میں مظاہرے


سندھ: زائرین سے اظہار ہمدردی کے لئے مختلف اضلاع میں مظاہرے

صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی اپیل پر تفتان بارڈر اور کوئٹہ میں پھنسے ہوئے زائرین سے اظہار ہمددری اور حکومت کی طرف سے مناسب اقدامات نہ ہونے اور سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کےصوبائی صدرعلامہ ناظر عباس تقوی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے باوجود زائرین امام حسین علیہ السلام کو اب تک سیکیورٹی کے حصار میں رکھنا کامیاب آپریشن کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر زائرین کے معاملات ایک ہفتے میں حل نہیں کئے گئے تو ہم پہلے مرحلے میں سندھ سے بلوچستان جانے والی شا ہراہ کو دھرنا دے کر بند کردیں گے پھر تفتان تک مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی کے نام پر ہزاروں زائرین امام حسین علیہ السلام کو بے جا محصور کرکے تنگ کیا جاتاہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری