ایرانی فورسزکی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک


ایرانی فورسزکی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک

اسلامی جمہوریہ ایران کی مغربی سرحدوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے متعدد ملک دشمن عناصر کوہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مسلح افواج کے کمانڈر میجر جنرل محمد حسین باقری نےخرم آباد شہرمیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے مغربی سرحد پر کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مغربی سرحد کی حفاظت پر مامور شہید رستمی 274 بریگیڈ نے قصر شیریں، صوبہ کرمانشاہ اور صوبہ ایلام میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیا ہے اور اس علاقہ میں حالیہ مہینوں میں دفاع مزید مضبوط ہوگیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری