روضہ منورہ امام علی رضا(ع) میں ’’ شہید سید علیشاہ موسوی‘‘ کے نام سے کانفرنس کا انعقاد


روضہ منورہ امام علی رضا(ع) میں ’’ شہید سید علیشاہ موسوی‘‘ کے نام سے کانفرنس کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی کاوشوں سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں کمانڈر شہید سید علیشاہ موسوی کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شہید سید علیشاہ موسوی اور افغانستان کے گردیز نامی علاقہ میں واقع مسجد امام زمان(عج) میں شہید ہونے والے 35 افراد کی یاد میں بروزجمعرات مورخہ 19 مھر ماہ(شمسی مہینہ) ؛ آستان قدس رضوی کے کانفرنس ہال میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد رضا باقری نے کہا: اس عظیم انقلابی شخصیت کی شہادت افغانستان کی مظلوم عوام کے لئے یقیناً بہت بڑا نقصان ہے، شہید موسوی وہ انسان تھا جو سیاسی اور آزادی طلب سرگرمیوں کی وجہ سے امریکہ کے خطرناک زندان گوانٹامون میں بھی کچھ مدت تک زندانی رہا ہے۔
باقری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: یہ عظیم شخصیت ہر لحاظ سے کامل تھی ، ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ فوج کا کمانڈر بھی تھا ، اس کے علاوہ ایک روشنفکر اور انقلابی انسان تھا۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: دفاع مقدس کے دوران شہید موسوی بعثی افواج کے خلاف ایک مجاہد کی حیثیت سے لڑا اور جب امریکہ افغانستان کی مظلوم عوام پر سامراجی نظام مسلط کرنا چاہتا تھا تب بھی امریکہ کے مدّ مقابل شجاعت و بہادری سے ڈٹا رہا۔
باقری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی عوام ایسے عظیم مجاہدین پر فخر کرتی ہے ، شہید سید علیشاہ موسوی نہ فقط افغانستان کی عوام بلکہ ایران اور پوری دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے نمونہ ہے، اس لئے ضروری ہے کہ اس کے مقصد کو جاری رکھا جائے اور اس شہید کی یاد منائی جائے۔
اسی کانفرنس کے دوران انجینئر سید حیات شاہ اور ڈاکٹر سید مجتبیٰ موسوی جو کہ شہید سید علیشاہ موسوی کے بھائی ہیں اور شہید کے دوست محمد علی ابطحی کی آپس میں ایک صمیمانہ نشست بھی منعقد ہوئی ؛ جس میں شہید کی شجاعت وبہادری اور اس کے عظیم کارناموں کو یاد کیا گیا ۔  

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری