امریکہ کی گھناؤنی سازشیں ناکام


امریکہ کی گھناؤنی سازشیں ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران یونیورسٹی میں طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے زیادہ ملکی مفادات اہم ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج تہران یونیورسٹی میں طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس بات کا اعتراف کررہی ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدہ کرکے امریکہ کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی شکست نمایاں ہے کیونکہ امریکہ نے بین الاقوامی معاہدے کو توڑا ہےاور ہم  نےعالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری