افغان حکام کی ہٹ دھرمی، باب دوستی آج بھی بند رہے گا


افغان حکام کی ہٹ دھرمی، باب دوستی آج بھی بند رہے گا

سیکورٹی حکام کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی آج صبح 8 بجے کھولنے کی کوشش کی لیکن افغان فورسز نے انکار کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک افغان سرحد پر باب دوستی گیٹ آج دوسرے روز بھی آمدورفت اور تجارت کے لئے بند ہے، پاکستان کی جانب سے کھولنے کی پیشکش کی گئی تاہم افغان حکام نے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ باب دوستی گیٹ کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں اور نیٹو سپلائی بھی معطل ہے، جبکہ افغان حکام نے ویزا پاسپورٹ پر بھی لوگوں کی پیدل آمدورفت بند کردی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں بھارتی اثررسوخ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ پاک افغان تعلقات پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری