جرمنی میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہرے


جرمنی میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

جرمن دارالحکومت برلن میں نسل پرستی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں نسل پرستی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرے میں تقریبا ڈھائی لاکھ افراد شریک ہوئے،مظاہرین نے دائیں بازو کی انتہا پسندی کی سیاست کو بھی مسترد کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے انسانوں کے مابین پل تعمیر کیا جانا چاہئے۔ متعدد مزدور یونینز کے علاوہ انسانی حقوق کے کئی اداروں نے بھی اس مارچ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ مہاجرین اور تارکین وطن کو محفوظ ٹھکانہ فراہم کرنے کے لیے بھی نعرے لگا رہے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری