ایران نے امریکا کو ذلت آمیزشکست دی ہے، بہرام قاسمی


ایران نے امریکا کو ذلت آمیزشکست دی ہے، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ایران نے امریکا کو ذلت آمیزشکست دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بهرام قاسمی نے امریکی صدر اور ان کے مشیر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا امریکا ایران کے سامنے شکست کھا چکا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی اصل وجہ ایران کے غیور اور بہادر عوام کے مقابلے میں امریکہ کی پے در پے شکستوں کا نتیجہ ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ کس طرح امریکہ اپنی یکطرفہ پالیسی کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں گوشہ نشین ہوا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکی حکام علاقےمیں عالمی رائے عامہ کی توجہ اپنے غلط پروپگنڈوں خونریز، ذلت آمیز اور تسلط پسندانہ اقدامات سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری