ایران خطے میں مضبوط طاقت بن کر ابھررہا ہے، مرزا اسلم بیگ+ ویڈیو


ایران خطے میں مضبوط طاقت بن کر ابھررہا ہے، مرزا اسلم بیگ+ ویڈیو

پاک فوج کے سابقہ کمانڈر انچیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایران خطے میں مضبوط طاقت بن کر ابھررہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، معروف دفاعی تجزیہ نگار پاک فوج کے سابقہ کمانڈر انچیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے  تسنیم نیوز کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں اور کٹھن حالات کے باوجود آج ایران ایک مضبوط طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے پاک ایران تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خاطر خواہ نہیں ہیں، انہوں نے کہا قابل  ذکر دفاعی معاہدے نہ ہونے کے ساتھ ساتھ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل نہ کیا جا سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اسلامی دنیا طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے، او آئی سی اسلامی دنیا کو حقوق دلانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری