پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سے شروع ہورہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ابوظہبی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سے شروع ہورہا ہے۔

اوپنر امام الحق کے زخمی ہونے کے بعد فخر زمان کو آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے جب کہ شاداب خان کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابراعظم، فہیم اشرف، بلال آصف، محمد عباس، محمد رضوان، عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض، یاسر شاہ، میر حمزہ اور شاداب خان شامل ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری