وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49 قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کل ہوگی

حکومت پاکستان کی کفایت شعاری مہم کامیابی سے جاری ہے اور وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49 قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کل ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49 قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کل ہوگی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49 قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کل ہونے کا امکان ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق نیلامی کا دوسرا مرحلہ ایف بی آر کے تحت ہوگا۔

وزیراعظم ہاؤس کے بعد وزارت مواصلات میں بھی246 گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا گیاہے۔

وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید کی ہدایت پراسلام آباد میں گاڑیوں کی نیلامی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورپہلے مرحلے میں 76 گاڑیاں نیلامی کے لئے آج پیش کی جارہی ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں کراچی اور کوئٹہ میں مزید گاڑیاں نیلام ہونگی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری