شہریوں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، شہریار آفریدی


شہریوں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، شہریار آفریدی

وزیرداخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم محروم طبقات کو عزت دیں گےاور ان کے لیے کام کرتے رہیں گے، اللہ کے بعد عام پاکستانی کا تحفظ ہم ہی کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے لیاری میں ایم این اے شکور شاد کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو احساس دلائیں گے کہ جان اور مال کے تحفظ کی ذمے داری ریاست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بیورو کریسی یاغیرملکی قیادت سےملتے ہیں توکہتےہیں کہ میرےپاکستانیوں کوعزت دو۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سے خیانت کرنے والا کسی بھی عہدے پر ہو پکڑا جائے گا، بہت نہتےپاکستانیوں کاخون بہہ چکا،اب محروم طبقات کوگلےسےلگانےکاوقت ہے،کوئی اقتدارکےنشےمیں یہ سوچ رکھتاہےکہ وہ عوام کی تذلیل کرےتو انکو ایسا نہیں کرنے دینگے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری