شہباز شریف کو زندان میں بغیرسہولیات کے کمرے میں رکھا گیا، مریم اورنگزیب


شہباز شریف کو زندان میں بغیرسہولیات کے کمرے میں رکھا گیا، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کوہر قسم کی سہولیات سے عاری10فٹ کے کمرے میں رکھا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدراور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے عوام کاپیسہ بچایا ہے۔ جنوری 2018سےشروع نیب کی تحقیقات میں ایک روپےکرپشن کابھی الزام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں احتساب عدالت کےباہر نفری حکومت پرخوف ظاہر کرتاہے۔

اس سے قبل شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے شہباز شریف کے جیل کے اندر کے حالات سے آگاہ کیا تھا۔

ان کا کہناتھا کہ وہ شہباز شریف کی حالت دیکھ کر سہم گئیں تھیں۔

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کو ایک تنگ اور گندے 10x10 کے سیل میں رکھا گیا ہےجس میں روشنی اور تازہ ہوا کا گزر تک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے سیل میں اے سی بھی نہیں ہے اور صرف ایک ایگزاسٹ فین لگا ہوا ہے، مچھروں کی بہتات ہے جن کے کاٹنے سے شہباز شریف کے جسم پر سرخ نشان بن چکے ہیں۔

تہمینہ درانی نے مزید بتایا تھا کہ شہباز شریف کو ٹوائلٹ جانے کے لیےبھی سیل کے آہنی سلاخوں والے دروازے پر لگے بڑے سے تالے کو متعدد بار کھٹکھٹانا پڑتا ہےجس کے بعد ڈیوٹی پر موجود اہلکار چابیاں لیکر آتا ہے اور انہیں ٹوائلٹ لے کر جاتا ہے چاہے یہ آدھی رات کا ہی وقت ہو۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری