ننھی زینب کا قاتل عبرتناک انجام کو پہنچا، آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے، زینب کے والد


ننھی زینب کا قاتل عبرتناک انجام کو پہنچا، آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے، زینب کے والد

قصور کی ننھی زینب کا قاتل اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا، مجرم عمران علی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  قصور کی زینب اور دیگر معصوم بچیوں کے قاتل عمران علی کو صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا گیا، اس دوران کوٹ لکھپت جیل کے پھانسی گھاٹ میں بھرپور انتظامات کیے گئے اور سیکیورٹی بھی سخت تھی۔

مجسٹریٹ عادل سرور کی موجودگی میں مجرم عمران کو پھانسی دی گئی، سزا پر عمل درآمد کے وقت زینب کے والد بھی پھانسی گھاٹ میں موجود تھے۔

مجرم عمران کی پھانسی سے قبل زینب کے والد امین انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں، سرعام پھانسی پوری قوم کا مطالبہ تھا، مجرم کو سرعام پھانسی دی جاتی تو زیادہ اطمینان ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزاد لوانا چاہتے تھے، میڈیا نے ہماری آواز کو بلند کیا، چیف جسٹس آف پاکستان کے شکر گزار ہیں، سرعام پھانسی دے کر مثال قائم کرنے کا موقع تھا، زینب کی ماں شدید صدمے سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو انسداد دہشت گردی عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے، سفاک قاتل کو عدالت نے 16 مرتبہ موت کی سزا سنائی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری