حکومت پاکستان ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدام کرے: ایران


حکومت پاکستان ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدام کرے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےحکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے سرحدی محافظوں کی بازیابی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 14 ایرانی سرحدی محافظوں کو منگل کے روزمقامی وقت کے مطابق علی الصبح چار سے پانچ بجے کے درمیان  صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ سے  اغوا کیا گیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تکفیری اور دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں سرحدی سیکورٹی پر مامور فوجیوں اور رضاکار فورس بسیج کے کارکنوں کے اغوا اور انہیں پاکستان منتقل کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تہران میں متعین پاکستانی سفیر سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حکومت سے دہشت گردوں کی گرفتاری کی فوری درخواست کریں اور اس کے نتائج سے اسلامی جمہوریہ ایران کو آگاہ کیا جائے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفیر نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کو حکومت پاکستان کے اقدامات کے نتائج سے جتنی جلدی ممکن ہوا آگاہ کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری