عراقی فورسز نے اہواز حملے کے ماسٹر مائنڈ کو انجام تک پہنچا دیا

عراقی سیکیورٹی فورسز نے اہواز حملے کے ماسٹر مائنڈ کو انجام تک پہنچا دیا ہے۔

عراقی فورسز نے اہواز حملے کے ماسٹر مائنڈ کو انجام تک پہنچا دیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی شہر اھواز میں دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور داعش کے عسکری امور کا سرغنہ عراقی فوج کے حملے میں ہلاک ہوگیاہے۔

عراق میں اسلامی مزاحمتی فورسز میں شامل 'بدر تنظیم' کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اہواز میں فوجی پریڈ پر کئے گئے حملے کے ماسٹر مائنڈ ابوضحی کو ہلاک کردیا ہے.

بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل 'ہادی العامری' نے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ایرانی سرحد کے قریب علاقے دیالہ میں اہواز حملے کے ماسٹر مائنڈ کوہلاک کردیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فورسز کے ہاتھوں دیالہ کے علاقے میں دہشتگرد تنظیم داعش کے عسکری امور کا سربراہ اور اہواز حملے کا ماسٹر مائنڈ ابوضحی اپنے 4 دہشتگرد ساتھیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے.

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری