نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 66 گاڑیاں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے میں نیلام


نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 66 گاڑیاں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے میں نیلام

حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 66 گاڑیاں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے کے عوض نیلام کردیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی گاڑیوں کی نیلامی مکمل ہوگئی۔ ادارے نے 76 گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی تھیں جس میں سے 66 گاڑیاں فروخت ہوگئیں جن کے عوض 6 کروڑ 39 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

فروخت ہونے والی 66 گاڑیوں میں 4 پراڈو ،4 ڈبل کیبن اور 2 ہائی ایس سمیت متعدد گاڑیاں شامل تھیں۔ رہ جانے والی دس گاڑیوں میں سے 8 گاڑیوں میں کسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی، ایک گاڑی کے کاغذات کلیئر نہیں تھے اور ایک گاڑی خریدار نے واپس کردی۔

نیلامی میں کامیاب ہونے والوں کو ایف بی آر کو ٹیکس دینا ہوگا اور نیلامی میں کامیاب بولی دینے والوں کے لیے قیمت کا 25 فیصد موقع پر ہی جمع کروانا ضروری تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری