فلسطین کو 77 ترقی پذیر ممالک کی سربراہی مل گئی


فلسطین کو 77 ترقی پذیر ممالک کی سربراہی مل گئی

امریکا کی مخالفت کے باوجود فلسطین کو ستتر ترقی پذیر ممالک کی سربراہی مل گئی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کی سخت مخالفت کے باوجود فلسطین ستتر ترقی پذیر ممالک کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا۔

فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران جی ستتر کی ااہم باڈی کی سربراہی کی قرار داد پیش کی گئی جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

ووٹنگ کے دوران ایک سو چھیالیس ممالک نے فلسطین کی سربراہی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ امریکا، اسرائیل اور آسٹریلیا نے مخالفت میں ووٹ دیا اور پندرہ ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے فلسطین کو جی ستتر کی سربراہی دینے کو اقوام متحدہ کی غلطی قرار دیا۔ انیس سو چونسٹھ میں میں اقوام متحدہ نے ترقی پذیر ستتر ممالک کی تنظیم جی 77 کی بنیاد رکھی تھی جس میں اب چین سمیت ایاک سو چونتیس ممالک شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری