فقر اور غربت امن اورعالمی ہم آہنگی کےلیے خطرہ ہیں، بلاول بھٹو


فقر اور غربت امن اورعالمی ہم آہنگی کےلیے خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  فقر اورغربت کے خاتمے کے عالمی دن پربلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ فقر اور غربت عالمی ہم آہنگی اور امن کے لیے خطرہ ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے، پرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے لیے سرگرم ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی وفاقی حکومت نے 40 ارب سے پروگرام کا آغاز کیا، اب پروگرام بڑھ کر 125 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں این جی اوزکے ساتھ غربت کے خاتمےکا پروگرام شروع کیا، 6 لاکھ سے زائد خاندان غربت کی سطح سے اوپر آئے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری