سعودی حکام نے مزید35 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا


سعودی حکام نے مزید35 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا

سعودی حکام نے مزید 35 پاکستانی شہریوں کوڈی پورٹ کرکے سعودی ایرلائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ائرلائن کی پروازایس وی -722 کے ذریعے 35پاکستانی ڈی پورٹیزمنگل کوسعودی عرب سے اسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ان کے کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔

ادھراستنبول ترکی سے فلائٹ نمبرٹی کے710کے ذریعے اٹلی سے ڈی پورٹ کئے گئے 9پاکستانی بھی اسلام آبادپہنچےان کے بارے بتایاجاتاہے کہ یہ لوگ اٹلی میں غیرقانونی طورپرمقیم تھے جس پراٹلی کی حکومت نے انہیں حراست میں لے کرترکی کے راستے واپس پاکستان بھیج دیا جنہیں بعدازاں پاسپورٹ سیل اسلام آبادبھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی شہریوں کو اپنے ملک میں روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بیرون ملک سفر کرتے ہیں جہاں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری