مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری مسلمان جام شہادت نوش کرگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے فتح کَدال میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کے دوران تین جوانوں کو گولیاں ماری گئیں۔

شہید ہونے والے نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت معراج بنگارو کے نام سے ہوئی جو فتح کدال کے ہی رہائشی تھے۔

واقعے کے بعد ضلع سری نگر میں تمام تعلیمی ادارے احتجاجاً بند کر دیئے گئے جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

سرکاری عہدیدار نے ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند کیے جانے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب اسی علاقے میں حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں خاتون سمیت 42 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری