کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی سرچ آپریشن 15ملک دشمن عناصر اسلحہ سمیت گرفتار


کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی سرچ آپریشن 15ملک دشمن عناصر اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی میں سیکیورٹی فورسزنے سرچ آپریشن کرکے 15 ملک دشمن شرپسندوں کو اسلحہ سمیت گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہرکراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران پندرہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی جن کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میمن گوٹھ میں فارم ہاؤس کے اطراف میں پولیس نے آپریشن کے دوران ان ملزمان کو گرفتار کیا، زیرحراست ملزمان سے اسلحہ اور شراب بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق زیرحراست افراد سے اسلحہ برآمد کے لائسنس طلب کیے ہیں، لائسنس نہ دیئے تو غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ 5 مئی 2018 کو کراچی میں سائٹ ایریا اور یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدیں برآمد کی تھیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان فنڈز جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے اور اسٹریٹ کرائم میں خاطرخواہ کمی آئی ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے شرپسندوں کو مختصر عرصے کے بعد دوبارہ چھوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شرپسند شہر کے امن و امان کو ایک بار پھر خراب کرتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی گرفتاری کی خبریں بہت آتی ہیں لیکن کسی شرپسند کوسزا دینے کی ذرائع ابلاغ میں کوئی خبر نہیں آتی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری