پاکستان نےصحت عامہ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا


پاکستان نےصحت عامہ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار صحت عامہ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  اے ٹی شوشا ایوارڈ کی تقریب سوڈان کے شہر خرطوم میں ہوئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ نے کی اور بین الاقوامی ایوارڈ وصول کیا۔

تقریب چھٹی علاقائی صحت کانفرنس کے دوران منعقد ہوئی جس میں خطے کے22 ممالک شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر صحت عامر کیانی کی قیادت میں صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری