شریف برادران کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ اس سے زیادہ برے سلوک کے مستحق ہیں، طاہرالقادری


شریف برادران کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ اس سے زیادہ برے سلوک کے مستحق ہیں، طاہرالقادری

قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 38ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے زینب کے ساتھ پیش آنے والی درندگی کا نوٹس لیا تو ورثاء کو انصاف مل گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ چیف جسٹس نے زینب کے ساتھ پیش آنے والی درندگی کا نوٹس لیا تو ورثاء کو انصاف مل گیا، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء بھی حصول انصاف کیلئے ایسا ہی نوٹس چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ اس سے زیادہ برے سلوک کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ڈی ایس پی کے سطح کے افسران کو او ایس ڈی بنانا خوش آئند ہے، ملزمان کو او ایس ڈی بنانا ایک آغاز ہے، کامل انصاف کے بہت سے مراحل ابھی باقی ہیں۔

قادری کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ انصاف ہو گا، میری 38سالہ تحریکی جدوجہد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا دن بہت تلخ تھا، مظلوموں کو انصاف دلوانے کے لیے جو بن سکا وہ کیا، ہمارے کارکنوں نے دھرنوں اور احتجاج کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا، ہم نے جو پہلا دھرنا دیا تھا ابھی اس کے مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی واحد تحریک ہے اورتحریک منہاج القرآن اس صدی کی عالم اسلام کی بے مثال تحریک ہے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری