پشاور: 4 افغان دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار


پشاور: 4 افغان دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار

صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں سیکیورٹی فورسز نے 4افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پشاور پولیس نے 4افغان دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، پرائما کارڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار دہشت گردوں نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، ملزمان نے حلقہ پی کے71 میں ضمنی انتخابات سے قبل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں لاکھوں افغان باشندے قانونی اور غیرقانی طور پر مقیم ہیں، عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان باشندے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیاں کرکے افغانستان فرار ہوتے رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری