سال 2050 تک دنیا کی آبادی میں 220 کروڑ کا اضافہ ہوگا: اقوام متحدہ


سال 2050 تک دنیا کی آبادی میں 220 کروڑ کا اضافہ ہوگا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اب سے لے کر سال 2050 تک دنیا کی آبادی میں 220 کروڑ کا اضافہ ہوگا_

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اب سے لے کر سال 2050 تک دنیا کی آبادی میں 220 کروڑ کا اضافہ ہوگا اور مجموعی آبادی 980 کروڑ ہو جائے گی۔  اقوام متحدہ نے کہا کہ اگر آبادی اسی طرح سے بڑھتی رہی تو افریقہ کے سب -صحاری علاقے کی آبادی میں ہی 130 کروڑ کا اضافہ ہو جائے گا۔ براعظم افریقہ کا یہ علاقہ ایسا ہے جہاں خواتین کو صحت اور تعلیم سے متعلق محدود مواقع ہی دستیاب ہیں۔ یہاں خواتین کو جنسی عدم مساوات کے مسئلے سے بھی گزرنا ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ ( یو این ایف پی اے) کی ڈائریکٹر مونیکا فیرو نے بدھ کو بتایا کہ لوگ عالمی سطح پر چھوٹے خاندان کے رجحان کی جانب ہی بڑھ رہے ہیں۔ لوگ اب اس پر غور کرنے لگے ہیں کہ وہ کتنے بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کرسکتے ہیں اور یہ بات ذہن میں رکھ کر ہی وہ خاندان میں توسیع کرتے ہیں۔

یو این ایف پی اے کے مطابق 2018 میں دنیا کی آبادی کے اعداد و شمار یہ ظاہر کر تے ہیں کہ دنیا کے 43 ممالک میں ایسی خواتین کی تعداد کافی زیادہ ہے جن کے چار یا اس سے زیادہ بچے ہیں۔ ان ممالک میں 38 افریقی ممالک شامل ہیں۔پ انچ مشرقی افریقی ممالک کی خواتین نے کہا ہے کہ وہ اب مزید بچے نہیں چاہتی ہیں۔

اگر یو این ایف پی اے کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو سال 2050 تک دنیا کی آبادی میں افریقہ کا حصہ 26 فیصد ہو جائے گا۔  ہر سال تین لاکھ خواتین کی موت حمل کے دوران یا بچے کی پیدائش کے وقت ہو جاتی ہے۔ ایسی حالت خواتین کو بہتر طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری