ٹی ٹی پی اور عسکریت پسند تنظیم داعش پاکستان اور افغانستان دونوں کو خطرات لاحق ہیں، ہینری انشیر


ٹی ٹی پی اور عسکریت پسند تنظیم داعش پاکستان اور افغانستان دونوں کو خطرات لاحق ہیں، ہینری انشیر

قائم مقام ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ ہینری انشیر نے کہا ہے کہ امریکا، پاکستان پر اس وقت تک دباؤ جاری رکھے گا جب تک اسلام آباد علاقائی امن اور افغانستان میں استحکام سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرتا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،ہینری انشیر نے اعتراض کیا کہ افغانستان میں موجود جمود پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے اور عسکریت پسند تنظیم داعش جیسے گروہوں سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو خطرات لاحق ہیں۔

افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جانے کی اسلام آباد کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں زیادہ عدم استحکام کے باعث پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی) افغان سرزمین کو پاکستان میں حملوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہیں‘۔

قائم مقام ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ امریکی پالیسی میکرز کو جس بات پر تحفظات ہیں وہ پاکستان کے اسٹریٹجک ہتھیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے طویل اور کم فاصلے تک میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت اور بڑھتی ہوئی جوہری ذخیرے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری