بجلی قیمتوں میں اضافے کاحتمی فیصلہ


بجلی قیمتوں میں اضافے کاحتمی فیصلہ

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی، زیادہ سے زیادہ اضافہ 3روپے81 پیسے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 50یونٹ تک استعمال کرنے ولوں کوئی اضافی چارج نہیں دینا پڑے گا، 100یونٹ استعمال کرنے والوں کو 87پیسے فی یونٹ جبکہ200یونٹ استعمال کرنے والوں کو 1روپے22پیسے فی یونٹ اضافی چارج وصول کرنے کی تجویز ہے،جبکہ 300یونٹ استعمال کرنے والوں کو 2روپے 4پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائیگا۔

 زیادہ سے زیادہ اضافہ 3روپے 81پیسے تجویز کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری