فیصل رضا عابدی کی گرفتار کےخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری


فیصل رضا عابدی کی گرفتار کےخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

پاکستان کے مختلف شہروں میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتار کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے مختلف شہروں میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتار کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے فیصل رضا عابدی کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

 کراچی میں سابق سینیٹرفیصل رضاعابدی ریلیزمو ومنٹ کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد مرکزی مظاہرہ خوجہ اثنا ءعشری مسجد کھارادر کے باہر کیا گیا جس میں فیصل رضا عابدی کے والد نیئر رضا عابدی، علماء کرام ،زاکرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 نیئررضا عابدی اورعلماء کرام کا کہنا تھا فیصل رضا عابدی کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج ناقابل فہم ہے۔

مجلس وحدت ا لمسلمین ضلع ملتان نے مسجد الحین سے چوک گلشن مارکیٹ احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرے میں سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے فیصل رضا عابدی پر توہین عدالت کی ایف آئی آر کے اخراج اور فورٹ عباس میں خواتین پر حملے اور پولیس تشدد کی شدید مذمت کی گئی، اس موقع پر مولانا عمران ظفر ، بردارسلیم عباس صدیقی، فخر نسیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری