پاکستان میں تعینات سفیر نواف المالکی کو سعودی وزیر خارجہ بنانے کی منظوری


پاکستان میں تعینات سفیر نواف المالکی کو سعودی وزیر خارجہ بنانے کی منظوری

شاہ سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید بن احمد المالکی کو سعودی عرب کےنئےوزیرخارجہ بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے نوائے وقت کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہ سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید بن احمد المالکی کو سعودی عرب کےنئےوزیرخارجہ بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سعودی حکام کے اجلاس میں مختلف قومی وبین الاقومی امور، معاشی امورپرغورکیاگیا۔

واضح رہے کہ  نواف بن سعیدبن احمد المالکی کوگزشتہ سال مئی میں پاکستان میں سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری